دہشت گردی کیخلاف نئے قانون کے نفاذ کا فیصلہ

شائع 28 دسمبر 2016 02:52pm
File Photo File Photo

اسلام آباد: حکومت ہشت گردی اور سنگین شدت پسندی کے مجرموں کو انجام تک پہنچانے کیلئے ملک میں نافذ دو خصوصی قوانین کو یکجا کر کے نیا قانون لاگو کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

نینشل ایکشن پلان کے تحت ملک میں قائم فوجی عدالتوں کے تحفظ کیلئے تحفظ پاکستان ایکٹ آئندہ ماہ کے آغاز میں اپنی مدت پورا کرنے والا ہے۔

ذرائع نے آج نیوز کو بتایاہےکہ حکومت نے تحفظ پاکستان ایکٹ اور انسداد دہشت گردی کے قانون کی شقوں کو باہم ملا کر نیا قانون لانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے ، اس حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ نے مسودہ بھی تیار کر لیا ہے۔

وزارت قانون کے ساتھ حتمی مشاورت کا عمل جاری ہے جس کے بعد نفاذ کا مرحلہ آئے گا، نیا قانون بننے کے بعد اس کے تحت گرفتار کسی بھی ملزم کو قانون نافذ کرنے والے ادارے  نوے دن کی تحویل پر اپنی حراست میں رکھ سکیں گے ، آج نیوز کو یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مجوزہ نیا قانون خاص عرصہ کیلئے نہیں ہوگا بلکہ اسکا نفاذ دائمی بنیادوں پر کیا جائے گا۔