اگر وزیراعظم بے بس نہیں ہے تو آئین انہیں ذمہ دار ٹھہراتا ہے، یہ عدالت جبری گمشدگیوں کا ذمہ دار کس کو ٹھہرائے؟ یا تو یہ بتا دیں کہ یہاں ریاست کے اندر ریاست ہے، حکومت کو گھبراہٹ کس چیز کی ہے؟ یہ بتائیں اب تک عدالتی حکم پر کس حد تک عمل کیا گیا؟ ، چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ
عوام پر عمران خان نے مشکلات کا پہاڑ گرایا، پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے بجائے عمران خان نے جاتے جاتے پیٹرول کی قیمت کم کردی، عمران خان کو پتا تھا کہ معیشت یہ بوجھ سنبھال نہیں سکے گی، مریم نواز
تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے 2 جون کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی، پی ٹی آئی نے کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔