Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

محسن نقوی کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
شائع 05 مارچ 2024 11:54am

سابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی جبکہ عدالت نے محسن نقوی کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تعیناتی کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامرفاروق نے محسن نقوی کی بطورچیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تعیناتی کی درخواست پر سماعت کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ کیوں کہہ رہے ہیں کہ تعیناتی غلط ہوئی ہے؟

جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ آئین کے مطابق منتخب اور نگران وزیراعظم میں فرق ہے، نگراں وزیراعظم پاکستان کرکٹ بورڈ کا پیٹرن ان چیف نہیں ہو سکتا، چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کا اختیار بطور پیٹرن ان چیف وزیراعظم کے پاس ہے۔

چیف جسٹس نے کہاکہ آپ کہہ رہے ہیں کہ نگراں وزیراعظم کے پاس یہ اختیار نہیں تھا۔

آرڈرلکھواتے وقت درخواست گزار کے وکیل کے بولنے پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق برہم ہوگئے اور کہا کہ آپ آرڈر لکھوانے کے دوران بول رہے ہیں تو میں نہیں لکھواتا، میرے آرڈر کا انتظار کریں۔

بعدازاں چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست قابلِ سماعت ہونے یا نہ ہونے پر پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

مزید پڑھیں

پاکستان کرکٹ بورڈ میں وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ شروع

لاہور کے شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری، محسن نقوی کا بڑا فیصلہ

PCB

Justice Amir Farooq

Islamabad High Court

mohsin naqvi

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div