بجٹ ، کاسمیٹکس سمیت پر تعیش اشیاء پر ڈیوٹی کا امکان
File Photoاسلام آباد: آئندہ بجٹ میں کاسمیٹکس، فرنیچر، ڈبوں میں بند مصنوعات، متعدد پرتعیش درآمدی اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافے کا امکان ہے، صنعتوں کے لیے پلانٹس و مشینری اور خام مال کی درآمد پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کمی متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ سال کے بجٹ میں کاسمٹیکس، فرنیچر،فروزن دہی، مکھن، مچھلی، ڈبوں میں بند مصنوعات، خشک دودھ، سمیت کئی پرتعیش اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ متوقع ہے، جس سے یہ مصنوعات مزید مہنگی ہوجائیں گی۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے نئے بجٹ میں تین سو سے زائد اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں پانچ فیصد اضافے کی تجویز ہے، مقامی فٹ وئیر مینوفیکچرنگ سیکٹر کو تحفظ دینے کے لیے تیارشدہ اشیا کی درآمد پر عائد ڈیوٹی اورٹیکسوں کی شرح میں اضافہ کیا جائے گا۔
صنعتی شعبے کی پیداورای صلاحیت بڑھانے کے لیے پلانٹس ومشینری اور خام مال کی درآمد پر ساڑھے پانچ فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح کم کرکے ڈھائی فیصد کیے جانے کا امکان ہے، سپر ٹیکس رواں سال بھی برقرار رہے گا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔