آج کا دن کیسا رہے گا؟ 17 جولائی 2017
فائل فوٹوحمل(Arise)
آج آپ اپنے مزاج میں تیزی بڑھنے کی وجہ سے دوسروں کے ساتھ بات چیت میں بھی تلخ رویہ اپنا سکتے ہیں۔اس رویے کی وجہ سے آپ کے لئے اپنے کاروباری معاملات کو بڑھانا ناممکن ہوگایا آپ کی کامیابی کے امکانات بہت کم ہوجائیں گے۔
ثور(Taurus)
آج آپ کو پر سکون رہ کر ہی اپنے معاملات کو دوسروں سے طے کرنا ہوگا ورنہ آپ کے تعلقات میں نہ صرف کشیدگی پیدا ہوسکتی ہے بلکہ یہ تعلقات ٹوٹ بھی سکتے ہیں۔آج آپ ممکنہ طور پر کسی غلط فہمی کا شکار بھی ہوسکتے ہیں۔
جوزا (Gemini)
آج کے دن آپ کے لئے اپنے کسی بھی طے شدہ کاروباری دورے کے منصوبے کو مکمل کرنا کافی دشوار ہوگا بلکہ اسے ملتوی کرنا ہی بہتر ثابت ہوگا کیونکہ کچھ غیر متوقع رکاوٹیں اور اہم نوعیت معاملات سامنے آنے سے سارا شیڈول تبدیل ہوسکتا ہے۔
سرطان (Cancer)
آج آپ کو اپنے ساتھ کام کرنے والے افراد کی جانب سے ملامت کا سامنا ہوسکتا ہے کیونکہ آپ کے ذمے جو بھی کام سونپے گئے تھے ان کے لئے آپ نے ضروری اقدامات بروقت نہیں کئے اور اپنے فرائض بھی مکمل اعتماد کے ساتھ انجام نہیں دیئے۔
اسد (Leo)
آج آپ کو اپنے معاملات کو آگے بڑھانے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اگر آج آپ خود کو متحرک کرنے کی کوشش کریں گے تو سنجیدگی کو اختیار کرنا آپ کے لئے لازمی ہوگا جس کے بعد ہی ملے جلے خیالات کو الگ کرنے میں کامیابی حاصل کرسکیں گے۔
سنبلہ (Virgo)
آج آپ کے گھر میں بناء اطلاع دیئے کسی دوسرے شہر سے مہمان آسکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کے تمام پروگرام شروع ہونے سے قبل ہی ختم ہوجائیں اور طے شدہ معاملات درہم برہم ہوکر رہ جائیں گے۔
میزان (Libra)
آج آپ کو کسی کاروباری شراکت داری میں شمولیت کا موقع مل سکتا ہے آپ کے لئے اس شراکت داری کی آفر کو قبول کرنے میں کسی پس و پیش سے کام لینا بالکل بھی مناسب نہیں ہوگا کیونکہ یہ آپ کے فائدے میں ہوگی۔
عقرب (Scorpio)
آج آپ کی عملی اور کاروباری صلاحیتیں متحرک نہ ہونے کی وجہ سے آپ کو اپنے کاروباری معاملات کو چلانے کے لئے کافی دقت کا سامنا کرنا پڑ سکتا اور اس کی وجہ سے آپ کو کافی نقصان بھی ہوسکتا ہے۔
قوس (Sagittarius)
آج آپ کے سینیئرز کی جانب سے آپ کی کارکردگی پر تنقید کی جا سکتی ہے خاص کر ان اہداف کی بروقت تکمیل کے بارے میں تو آپ کی سخت مذمت ہوسکتی ہے جن کی تکمیل کا آپ نے وعدہ کیا تھا۔
جدی (Capricorn)
آج آپ کو دوپہر سے قبل بہت سے غیر متوقع معاملات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور اس کی وجہ سے آپ کو اپنے طے کردہ شیڈول پر کام کرنا انتہائی مشکل ہوجائے گا۔ آج آپ کو اپنے موجودہ کاروبار پر توجہ دینا کافی بہتر رہے گا۔
دلو (Aquarius)
آج آپ کو اپنے کسی قریبی احباب کی جانب سے کوئی ناخوشگوار خبر سننے کو مل سکتی ہے جس کی وجہ سے آپ کو اپنے طے کردہ معاملات پر عمل درآمد کرنا نہ ممکن رہے گا اور آپ کے بعض امور بھی ممکنہ طور پر نامکمل رہ سکتے ہیں۔
حوت (Pisces)
آج آپ کے ستاروں کی منفی اور جوشیلی کیفییات آپ کے حالات کو غیر متوقع صورتحال میں تبدیل کرسکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ اپنی طے شدہ کسی کاروباری ملاقات میں لیٹ ہوسکتے ہیں یا تو پھر بہت سے مالی فوائد سے بھی محروم ہوسکتے ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔