ورلڈ ٹریڈ سینٹر سانحہ کے صحت پر خطرناک اثرات
فائل فوٹوایک نئی تحقیق کے مطابق جولوگ ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہونے والے دہشتگردی کے حملے میں اُٹھنے والے گرد کے بادل کی زد میں آئے تھےیا کسی جسمانی چوٹ کا شکار ہوئے تھے، شاید ان میں دمہ اور دل کے دورے کے طویل مدت خطرات بڑھ گئے ہیں۔
تحقیق کیلئے محققین نے 8701 لوگوں میں حادثے کے وقت جسمانی چوٹ یا گرد کے بادل کی زد میں آنے اور 10 11 برس بعد تک ان بیماریوں کے درمیان تعلق کا معائنہ کیا۔
محققین کو معلوم ہوا کہ چوٹ لگنے کی اقسام کی تعداد( جیسے کہ فریکچرز، سر پر چوٹ لگنا وغیرہ، جس سے کوئی شخص نو ستمبر کے واقعے میں بچ گیا ہوا)کا تعلق انجائنا یا ہارٹ اٹیک کے خطرات سے اس طرح ہے کہ آئندہ لگنے والی ہر چوٹ سے انجائنا اور ہارٹ اٹیک کے خطرات بڑھتے جائیں گے۔
تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ افراد جو گرد کی زد میں آئے ان میں دمے کے علاوہ نان نیو پلاسٹک لنگ ڈیزیز کے خطرات لاحق ہیں۔ جبکہ گرد کی زد میں آنے کا خود تعلق دمے سے ہے۔
تحقیق کے مطابق7503 ایریا ورکرز، 249ریسکیو ورکرز،131رہائشیوں اور818راہگیروں میں 92کیسز امراضِ قلب ، 308دمے کے اور 297نان نیو پلاسٹک لنگ ڈیزیز کےتھے۔
بشکریہ زی نیوز
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔