کیا آپ بھی آئی فون بیٹری کو ضائع کر رہے ہیں؟
فائل فوٹوایک ایپل ماہر کے مطابق لاکھوں لوگ اپنے آئی فون کی بیٹری ،اپنی ایپس کو غلط انداز میں بند کر کے خراب کر رہے ہیں۔
ہوم بٹن کو دو بار دبانا اور ایپس کو بند کرنے کیلئے اُوپر کی جانب سَرکا دینا عام ہے لیکن ایسا کرنا بالکل فضول ہے اور اس سے آپ کی بیٹری ضائع بھی ہوتی ہے۔
ماہرین کے مطابق پسِ منظر میں کُھلی ایپس در اصل منجمند ہوتی ہیں۔ مطلب یہ کہ وہ مزید بیٹری یا میموری کا استعمال نہیں کرتی اور انہیں کُھلاہی رہنا چاہیئے۔
ایپل کے مطابق صارفین کو صرف اس وقت زبردستی ایپلیکیشن کو بند کرنا چاہیئے جب وہ کوئی رسپانس نہ دے رہی ہو۔
جب ایپس پسِ منظر میں ہوتی ہیں تو جو ریم وہ استعمال کررہی ہوتی ہیں وہ چھوڑ دیتی ہیں۔
جب وہ ایپس سرکا دی جاتی ہیں تو انہیں دوبارہ کھولے جانےپر وہ شروع سے کھُلتی ہیں۔ مطلب ایک واضح مقدار میں توانائی استعمال میں آتی ہے۔
اگر صارفین اس بات پر فکرمند ہیں کہ ان کی ایپس کتنی بیٹری استعمال کرتی ہیں، تو وہ ایپ کی سیٹنگ میں جاکر بیٹری آپشن کو چیک کرسکتے ہیں۔
Daily mailبشکریہ
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔