ہوٹل کے کمرے میں موجود ہئیر ڈرائیر کا استعمال کیوں نہیں کرنا چاہئے؟
-Glamourبڑے بڑے ہوٹلز آپ کو مختلف سہولیات فراہم کرتے ہیں جن میں ٹی وی، اسنیکس ، لانڈری اور بعض مرتبہ میک اب کٹس بھی شامل ہوتی ہیں۔
کچھ ہوٹلز میں ہئیر ڈرائیر، ہئیر اسٹریٹنر اور گرومنگ کا دیگر سامان بھی موجود ہوتا ہے۔ لیکن ریسرچرز نے آگاہ کیا ہے کہ ہوٹلوں میں موجود ہئیر ڈرائیر پر بیت الخلاء سے زیادہ جراثیم پائے جاتے ہیں۔
رسیرچ کے انچارج مائیکروبائیولوجسٹ چک گیربا کا کہنا ہے ہوٹل اسٹاف بیت الخلاء، کمرے اور غسل خانے کی صفائی تو کرتا ہے لیکن درازوں میں پڑی چیزوں کی صفائی نہیں کی جاتی۔
جس کی وجہ سے وہ چیزیں سالوں ایسے ہی بنا صفائی کے پڑی رہتی ہیں، اور بار بار استعمال ہونے کی وجہ سے ان پر موجود جراثیم بڑھتے جاتے ہیں۔
اس لئے آئندہ ہوٹلز میں موجود چیزوں کا استعمال کرنے سے پہلے دو بار ضرور سوچ لیں۔
بشکریہ The Mirror

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔