ایپل اور سام سنگ جنگ کیلئے تیار

شائع 03 اگست 2017 04:20pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ایپل اور سام سنگ آنے والے مہینوں میں ایک دوسرے سے مقابلے کیلئے تیار ہیں۔

ماضی کے اعتبار سے بات کی جائے تو ریلیز سے قبل فونز سے متعلق آنے والی افواہیں  اورپیشگوئیاں آٹے میں نمک کے برابر ہوتی تھیں۔

 لیکن گزشتہ ہفتےہمیں مزید ایسی چیزیں معلوم ہوئی ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ فون کے خریداروں کو کیا امید رکھنی چاہیئے۔

شروع کرتے ہیں سام سنگ سے، جس کا گلیکسی نوٹ 8اگست کی 23تاریخ کو ریلیز کیا جائے گا۔ یہ فون نوٹ7 کا اگلا ورژن ہے۔

اس کا ڈیبیو ایپل کے اگلے آئی فون ، جو روایتی طور پر ستمبر میں لانچ کیا جاتاہے، کو مات دے دے گا۔نہ صرف مات دے گا بلکہ بڑے  پیمانے پر شکست دے گا اگر آئی فون کے مؤخر ہونے کی افواہوں میں صداقت ہوئی۔

رپورٹر ایون بلاس کی جانب سے آنےوالی پوسٹ میں دِکھتا ہے کہ نوٹ 8میں فنگر پرنٹ ریڈرکانفیگریشن  وہی ہے جو گلیکسی ایس 8میں تھی۔  جو صارفین کو پسند  نہیں آیا  تھا۔

اس پوسٹ میں فون میں ڈوئل کیمرا ہے اور بکسبی کیلئے بٹن ہے جو پہلے ایس 8 میں بھی تھا۔

جبکہ ایپل کے متعلق ہونے والی لیکس میں معلوم ہوا ہے کہ نئے آئی فونز میں فیشل ریکگنیشن اور بائیو میٹرک فیچر کی جدت ہوگی۔

The Washington Postبشکریہ