آج کی ریسیپی: چاؤمن

شائع 04 اگست 2017 03:52am

chickenchowmein_landscape_1bbg5lo-1bbg5m2

:اجزاء

چکن بریسٹ دو عدد
ایگ نوڈلز (بوائل) آدھا پیکٹ
لہسن دو جوئے
لال شملہ مرچ ایک عدد
پیلی شملہ مرچ ایک عدد
بین اسپراؤٹس ایک کپ
مشروم چھ سے سات عدد
ہری پیاز تین سے چار عدد
سویا ساس ایک کھانے کا چمچ
سرکہ ایک کھانے کا چمچ
تل کا تیل ایک کھانے کا چمچ
زیتون کا تیل حسب ضرورت
نمک ، کالی مرچ حسب ذائقہ

:ترکیب

چکن بریسٹ پر نمک ، کالی مرچ اور تھوڑا سا تیل ڈال کے میرنیٹ کرلیں۔
سیزلنگ پلیٹ کو گرم اور چکنا کرکے چکن کو تل لیں۔
چکن کے باریک سلائسز کاٹ کر ڈش میں نکال لیں۔
تمام سبزیوں کو باریک کاٹ کے کڑاہی میں تیل کے ساتھ فرائی کر لیں۔ پھر اس میں سویا ساس،سرکہ اور چکن شامل کرکے سوتے کرلیں۔
اب نمک،ایگ نوڈلز، تھوڑا سا زیتون کا تیل اور تل کا تیل چھڑک دیں۔
آخر میں بین اسپراؤٹس شامل کرکے سوتے کریں اور ڈش میں نکال کے ہری پیاز سے گارنش کرکے سرو کریں۔