آج کا دن کیسا رہے گا؟ 4 اگست 2017
فائل فوٹوحمل(Arise)
آج آپ کچھ ایسے اہم اور مشکل فیصلے کرسکتے ہیں جن کی وجہ سے آپ کے لئے مستقبل میں آنے والی مشکلات میں کمی آجائے گی۔ اس کے علاوہ آج آپ کو کسی پارٹ ٹائم ملازمت کی آفر بھی آسکتی ہے جس سے آپ تو بہت خوش ہوں گے لیکن آپ کی شریک حیات آپ سے ناراض ہوسکتی ہیں۔
ثور(Taurus)
آپ کے ستاروں کی پوزیشن بتاتی ہے کہ آج آپ اپنے بہت سے اہم کاموں کو مکمل کرسکیں گے اس کے علاوہ اپنے خاندانی مسائل کو بھی کئی مشکلات سے نجات دلاسکیں گے۔ آج اشیائے ضرورت کے علاوہ قیمتی چیزوں کی خریداری سے گریز کریں ورنہ آپ کا بجٹ خراب ہوسکتا ہے۔
جوزا (Gemini)
آج آپ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران بہت سے ایسے امور کو سرانجام دینا چاہتے ہوں گے کہ جن کی وجہ سے آپ کی عزت بڑھنے کے ساتھ ساتھ آپ کے ادارے کی نیک نامی میں بھی اضافہ ہو۔ لیکن آپ اس ڈر کا شکار ہوں گے کہ کہیں اعلیٰ افسران کو یہ پسند آئے گا بھی یا نہیں۔
سرطان (Cancer)
آج آپ کے ستارے گردش میں ہونے کی وجہ سے آپ کو اپنے اعلیٰ افسران کی جانب سے آپ کی محنت اور طریقہ کار کو سراہا جائے گا لیکن اپنے ساتھ کام کرنے والے افراد کی جانب سے ہی آپ کو نفرت کا نشانہ بھی بنایا جائے گا جس کی وجہ سے آپ دلبرداشتہ ہوسکتے ہیں۔
اسد (Leo)
آج آپ کو بہت زیادہ توقعات قائم نہیں کرنی چاہئیں کیونکہ آج آپ کو اپنی ملازمت یا کاروبار سے متوقع منافع حاصل نہ ہوسکے گا۔ جس کی وجہ سے آپ کا دل ٹوٹ سکتاہے اور ساتھ ہی ساتھ آپ ذہنی دباؤ کا شکار بھی ہوسکتے ہیں۔
سنبلہ (Virgo)
آج آپ کی ستاروں کی پوزیشن انتہائی کٹھن ہے کیونکہ آج آپ اپنی خرابی صحت کی وجہ سے اپنے پیشہ وارانہ معاملات کو بہتر بنانے کے لئے ترتیب دیا گیا دورہ ملتوی کردیں گے۔ تاہم اس صورتحال میں آپ کے سینیئر افسران آپ کے ساتھ ہوں گے۔
میزان (Libra)
آج صبح ہی صبح آپ کی ملاقات کسی ایسے شخص سے ہوسکتی ہے جس کو آپ نے بہت دیر بعد دیکھا ہوگا اور یہ بات یقینی ہے ایسا آپ کی بے پناہ مصروفیت کا نتیجہ ہے۔ اس کے علاوہ آج آپ کو کسی تقریب میں بھی مدعو کیا جاسکتا ہے۔
عقرب (Scorpio)
آج آپ اپنے ستاروں کی کوزیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی بھی موقع پر دوسروں سے بحث و تکرار کرنے کی کوشش بھی نہ کریں اور اگر ایسا موقع سامنے آ بھی جائے تو احتیاط کریں خاص کر جب سارے معاملات کسی خاتون کی اہمیت کو سامنے لارہے ہوں۔
قوس (Sagittarius)
آج آپ کو معاملات کی انجام دہی میں خاصی مشکلات پیش آسکتی ہیں جبکہ ان کے فوائد بھی خاطر خواہ سامنے نہیں آسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج آپ صبح سے ہی اپنی شریک حیات یا کسی پیارے کے ذاتی معاملات کو حل کرنے میں مصروف ہو سکتے ہیں۔
جدی (Capricorn)
آج آپ کے ستاورں کی پوزیشن یہ کہتی ہے کہ آپ آج مختلف قسم کی نئی سرمایہ کاری کے منصوبےکو حتمی شکل دے سکیں گے۔ تاہم ان سب باتوں سے قطع نظر ہوکر آپ کو بے حد محتاط رہنے کی ضرورت ہوگی۔ اس کے علاوہ آج کا کام کل پر مت چھوڑیں۔
دلو (Aquarius)
آج آپ کو دن بھر ملنے والی معلومات کی وجہ سے دن بھر کی سماجی مصروفیات کی تھکاوٹ کے باوجود شام کو اپنے ستاروں کی مدد حاصل کرنے کے بعد سامنے آنے والے مواقع سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔ آج آپ بے حد تھکاوٹ کا شکار ہوسکتے ہیں۔
حوت (Pisces)
آج آپ اپنے بہت سے منصوبوں کی تکمیل کے لئے وقت نکالنے کی کوشش کریں اس کے علاوہ اپنی ارد گرد کڑی نظر رکھیں تاکہ آپ کو کوئی نقصان نہ پہنچا سکے۔ آج دوسروں کی وجہ سے مسلسل کسی سوچوں میں نہ پڑیں ورنہ بہت زیادہ تھکاوٹ محسوس ہوسکتی ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔