آج کا دن کیسا رہے گا؟ 24 اگست 2017

شائع 24 اگست 2017 04:40am

main

حمل
آج ستاروں کے براہ راست اثرات کی وجہ سے آپ کی محبت کی زندگی میں تناؤ پیدا ہو سکتا ہے اس لئے آج آپ کو انتہائی احتیاط سے کام لے کر اپنے معاملات نمٹانے ہوں گے۔

ثور
آج آپ کو اپنی پیشہ ورانہ زندگی کو مزید استحکام دینے کے لئے کچھ تجارتی سرگرمیوں کا آغاز کر سکیں گے جس سے فوائد کا حصول ممکن بنانے کے لئے آپ کو صوابد پر ہی بھروسہ کرنا پڑے گا۔

جوزا
آپ کو اپنی ذاتی جاذبیت اور کشش سے فائدہ اٹھا کر اپنی مقبولیت اور اپنی کاروباری ساکھ ہی کو بہتر نہ بنانا ہو گا بلکہ منزل کا حصول بھی یقینی بنانا ہو گا۔

سرطان
آج آ پ کی تخلیقی صلاحیتیں آپ کی پیشہ ورانہ کاروباری معاملات میں آپ کی کامیابی کو  یقینی بنانے میں آپکا بھرپور ساتھ دے سکیں گی گھریلو معاملات کو سمجھداری سے سلجھانے کی کوشش کریں اس معاملے پر  خاندانی بزرگ  حضرات سے مشاورت ضرور کیجئے۔

اسد
آج اپنی کاروباری ساکھ بہتر بنانے کے لئے اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی انتہائی جانفشانی اور دل جمعی سے کرنے کی ضرورت ہو گی۔ آج کسی قسم کے لڑائی جھگڑے سے گریز کریں۔ خود کو پر سکون رکھنے کی کوشش کریں۔

سنبلہ
آج آپ کو اپنے ذاتی معاملات کو سلجھانے اور کاروباری حالات کو بہتر بنانے کے مواقع میسر آ سکیں گے جبکہ پارٹ ٹائم ملازمت کی پیشکش بھی آ سکتی ہے۔ آج کسی سفر کی پیشکش ہو تو اسے قبول نہ کریں ورنہ نقصان ہو سکتا ہے۔

میزان
آج کوئی خاص موقع سامنے آنے سے آپ کے جذباتی پیار محبت کے معاملات اور سماجی تعلقات میں اچانک دراڑ آ سکتی ہے جس سے موجودہ صورتحال میں آپ پر زبردست دباؤ بڑھ سکتا ہے۔ اور ممکنہ طور پر آپ کے رشتے متاثر ہو سکتے ہیں۔

عقرب
آج کچھ غیر متوقع حالات و واقعات رونما ہونے کی وجہ سے آپ کو اپنی طر شدہ معاملات کی انجام دہی مشکل ہو سکتی ہے۔ خود کو پر سکون رکھتے ہوئے تمام معا ملات کو حل کرنے کی کوشش کیجئے شریک حیات کے ساتھ مکمل تعاون کیجئے۔

قوس
آج آپ کی مجموعی حالت بہتر رہے گی اور اپنے رشتے داروں کے ساتھ تعلقات میں بھی بہت گرم جوشی کر سکیں گے۔ آج آپ کی مالی حالت تسلی بخش نہ ہونے کے باوجود گھریلو امور اور سماجی معاملات میں کامیابی کے امکانات ہیں ۔

جدی
آج آپ کی مصروفیات میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے۔ کسی کاروبار کو آغاز کرنے کا بھی موقع مل سکتا ہے، اپنے آپ کو مشکلات سے بچانے کے لئے کسی تجربہ کار فرد سے مشورہ ضرور کیجئے۔

دلو
آج آپ کو اپنے کاروباری شریک کار کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کا نہ صرف موقع مل سکے گا بلکہ اسے اپنے حق میں فائدہ مند بھی بنا سکیں گے ۔ آج کسی قسم کے مالی لین دین کا گہرائی سے تجزیہ کریں اسی سے فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔

حوت
آج کچھ مالی معاملات آپ کے لئے پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں جبکہ دوسری جانب آپ کی فنکارانہ صلاحیتں عروج پر نظر آئیںگی۔ اگر آج آپ کسی امتحان یا مقابلے میں شریک ہو رہے ہیں تو وہاں آپ کی قدرتی خوبیاں اور صلاحیتیں بہت زیادہ نکھر کر سامنے آئیںگی۔