تیرہ برس قبل کھونے والی انگوٹھی گاجر سے نکلی

شائع 24 اگست 2017 03:52pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

کنیڈا سے تعلق رکھنے والی84 سالہ خاتون،میری گرامز،13برس بعد اپنی کھوئی  ہوئی  منگنی کی انگوٹھی ایک سبزی میں دیکھ کر حیران رہ گئی۔

ان کی بہو ، کولین ڈیلے، جب خاندانی کھیت سے  سبزیاں جمع کر رہی تھی تب انہوں نے ایک گاجر نکالی، جس کے گِرد انوٹھی تھی۔

میری گرامز  نے یہ بات اپنے شوہر، جو 5برس قبل چل بسے تھے،کو کبھی نہیں بتائی کہ دس برس سے زائد عرصہ پہلے  انہوں نے انگوٹھی سبزیاں زمین میں بوتے ہوئے کھو دیتی تھی۔

جب انہیں یہ انگوٹھی واپس ملی تو وہ غیر یقینی کیفیت میں آگئی۔

 ان کی بہو نے اعتراف کیا کہ سبزیاں دھوتے وقت ان کی توجہ انگوٹھی پر جانے سے قبل انہوں نے عجیب سی  دِکھنے والی گاجر تقریباً اپنے کتےکو  کِھلا ہی دی تھی ۔

News.sky.com بشکریہ