یہ مسئلہ سلجھائیں اور دس لاکھ ڈالرز کا انعام پائیں

شائع 14 ستمبر 2017 08:42am
-Gizmodo Australia -Gizmodo Australia

بھارتی ویب سائٹ انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ’کوئین پزل‘ نامی مسئلہ ایک پیچیدہ مسئلہ ہے  جو صرف ایک کمپیوٹر پروگرام کے زریعے ہی حل ہو سکتا ہے۔اسے  حل کرنے کیلئے ایک کمپیوٹر پروگرام ڈیزائن کرنے کی ضرورت ہے جو آج تک کوئی نہیں بنا پایا۔

امریکا کےکلے میتھمیٹکس انسٹیٹیوٹ نے اعلان کیا ہے کہ جو کوئی بھی اس مسئلے کو سلجھانے والا پروگرام ڈیزائن کرے گا، اسے دس لاکھ ڈالرز کا انعام دیا جائے گا۔

لیکن یہ مسئلہ ہے کیا؟

 کوئین پزل میں  شطرنج کی بڑی  یعنی 1000خانے کی بساط پر 8عدد ملکہ کے مہرے اس طرح رکھے جائیں کہ ان میں سے کوئی سے بھی دو مہرے ایک دوسرے کو نشانہ نا بنا سکیں۔

یہ اتنا پیچیدہ مسئلہ ہے کہ آج تک کوئی بھی کمپیوٹر اتنے بڑے گیم بورڈ پر اس کو حل نہیں کرسکا۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چھوٹی بساط کیلئے تو پروگرام بنائے جاسکتے ہیں، لیکن جب شطرنج کی بساط 1000x1000سکوائر پر پہنچتی ہے تو کمپیوٹر سافٹ ویئر کبھی نہ ختم ہونے والی سوچ بچار میں غرق ہوجاتاہے۔

برطانیہ کی یونیورسٹی آف سینٹ اینڈریوز کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کو سلجھانے والا پروگرام اتنا طاقتور ہوگا کہ دنیا کے کسی بھی مسئلے کو حل کرسکے گا۔

بشکریہ انڈیا ٹائمز