آج کا دن کیسا رہے گا؟ 16 ستمبر 2017
File Photoحمل(Arise)
آج دوسروں کو مطمئن کرنے اور اپنے آپ کو سکون دینے کے لئے اپنے جذباتی انتشار پر قابو پانا بہت ضروری ہوگا۔ خود کو اپنے لازمی امور کی طرف لے جانے اور ان کے حل کے لئے تیار کرلیں۔ اس کے علاوہ آج کسی بھی قسم کے بحث و مباحثہ میں نہ الجھیں بلکہ محتاط رہیں۔
ثور(Taurus)
آج اپنے مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرتے ہوئے اپنے مالی معاملات کی طرف بھی خاص توجہ دیں خاص کر وہ معاملات جو پچھلے کافی عرصے سے آپ کی توجہ کے منتظر ہیں۔ اس کے علاوہ آج آپ کے ستارے یہ بھی بتارہے ہیں کہ آج آپ کا کوئی غیر متوقع سمجھوتہ طے پاسکتا ہے۔
جوزا (Gemini)
آج اگر آپ کے کسی سے تعلقات غلط کے باعث استوار کا شکار ہورہے ہوں تو ان سے انکار بالکل بھی مت کریں۔ خود کو بہتر بنانے کے لئے اپنے ذہنی ارتکاز سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں اس کے علاوہ آج آپ کے لئے جھگڑوں سے بچنا بھی بےحد ضروری ہوگا۔
سرطان (Cancer)
آج اپنے تصورات اور خیالات کی اڑان کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کی کوشش کریں اور اگر آپ کو تھکاوٹ اور بوجھل پن محسوس ہوتو آرام کریں یا تو پھر ورزش کرکے پر سکون ہوجائیں۔ اس کے علاوہ دوسروں سے بے جا ضد نہ کریں اور اپنی تخلیقی ارادوں کو منصوبے کے ذریعے پورا کرنے کی کوشش کریں۔
اسد (Leo)
آج آپ کے ستارے بتا رہے ہیں کہ آج دوسروں کی جذباتیت اور بے چینی آپ کو پریشان کرسکتی ہے حتیٰ کہ آپ اپنے فائدے کی غیر متوقع خبر یا اس پر کیا گیا تبصرہ سن کر بھی اپنی طبیعت خراب کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آج خود کو کسی پیار کرنے والے کے قریب کرنے کی کوشش کریں۔
سنبلہ (Virgo)
آج کا دن تعلقات کے لحاظ سے خاصا بہتر ثابت ہوسکتا ہے اس میں بھی زیادہ تر حصہ آپ کا ہوگا کم بولیں اور زیادہ سنیں کے محاورے پر ضرور عمل کریں کیونکہ زیادہ بولنے سے آپ کے درمیان غلط فہمی پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔ اس کے علاوہ آج آپ کسی کی پیار کی پیشکش کو قبول کرکے اس کا دل بھی جیت سکیں گے۔
میزان (Libra)
آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج بہت سارے معاملات کی وجہ سے آپ ذہنی دباؤ کا شکار ہوسکتے ہیں ان میں سرفہرست مالی دباؤ ہوگا لیکن جونہی آپ متحرک ہونگے آپ کی ساری مشکلات اور مسائل کا خاتمہ باآسانی ہوسکے گا۔
عقرب (Scorpio)
آج آپ خود کو کسی منفی جذبے کا شکار نہ ہونے دیں بلکہ اپنی مثبت سوچوں کو بروئے کار لاکر اپنے اہداف کے حصول میں خود کو متحرک کرنے کی کوشش کریں۔ اس کے علاوہ اپنے ذاتی معاملات پر سر عام گفتگو کرنے سے پرہیز کریں۔
قوس (Sagittarius)
آج اپنے خیالات میں پیدا ہونے والی کشمکش اور انتشار سے اپنے آپ کو بچانا ہوگا تاکہ دوسروں کی غلط فہمیوں کو ختم کرسکیں۔ اس کے علاوہ اپنے دوستوں اور عزیزوں کے ساتھ مشترکہ منصوبے شروع نہ کریں کیونکہ اس سے دوسروں کے ساتھ کسی قسم کا سمجھوتہ کرنا آپ کے لئے فائدہ مند نہ ہوگا۔
جدی (Capricorn)
آج آپ اپنے وجدان پر بھروسہ رکھتے ہوئے قدم بڑھائیں اور سمجھ لیں کہ آپ کا مثبت رویہ ہی آپ کے تمام مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوسکے گا کیونکہ جب بھی آپ غیر یقینی کی صورتحال میں کام کو انجام دینے کی کوشش کرتے ہیں تو تب ہی آپ کے لئے کام کو انجام دینا مشکل ہوجاتا ہے۔
دلو (Aquarius)
آج دوسروں کی ہر بات کو اس کے پس منظر میں ہی سمجھنے سے بہتری کے امکانات پیدا ہوسکیں گے اس کے علاوہ ہر چیز کو اس کی حیثیت کے مطابق اہمیت دینے سے ہی نئے مواقعوں سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آج اپنے گھر والوں کو نظر انداز کرکے گھر کے کام کرنا ٹھیک بات نہیں۔
حوت (Pisces)
آج دن بھر اپنی رومانوی طبیعت کی بدولت سے مسائل سے باہر نکل کر پرسکون ہوسکیں گے اس کے علاوہ کسی قریبی فرد کی وجہ سے پیدا ہونے والی الجھن میں اس کا ساتھ دے سکیں گے۔ اس کے علاوہ آجاپنی مصروفیات کے دوران کسی بھی فرد کو نظر انداز بالکل بھی نہ کریں۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔