گندم اور آٹا بحران کےلئے انکوائری کمیٹی تشکیل
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹووزیراعظم عمران خان نے گندم اور آٹا بحران کےلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دےدی۔ڈی جی ایف آئی اے کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔کمیٹی میں انٹلجنس بیورو کا نمائندہ اور ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب شامل ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے گندم اور آٹا بحران کےلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دےدی۔ ڈی جی ایف آئی اے کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔کمیٹی میں انٹلجنس بیورو کا نمائندہ اور ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب شامل ہیں۔
کمیٹی بحران کی وجوہات کا جائزہ لے گی،گندم کے اسٹاک اور برآمد سے متعلق رپورٹ تیار کرے گی، گندم اسٹاک منیجمنٹ سے متعلق وفاق اور صوبوں سے رابطہ کرے گی اورگندم اور آٹے بحران کے ذمہ داران کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔
کمیٹی مستقبل کےلئے لائحہ عمل تیار کرے گی اور 15 روز کے اندر گندم اور آٹے بحران سے متعلق رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔