خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس آج طلب،24 نکاتی ایجنڈا مرتب
فائل فوٹوپشاور:خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس آج طلب کرلیا گیا،کابینہ اجلاس کے لیے 24 نکاتی ایجنڈا مرتب کیاگیا ہے۔
خیبرپختونخواکابینہ اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ محمود خان کریں گے،اجلاس میں جوینائیل قانون کے تحت خصوصی عدالتوں کے قیام،ارکان اسمبلی کے استعداد کاربڑھانے کے لیےبیرون ممالک دوروں کی منظوری لی جائے گی۔
کابینہ اجلاس میں ممنوعہ بورلائسنس سے متعلق پالیسی،لیویز،خاصہ دار فورس کی پولیس میں انضمام سے متعلق فیزون کا جائزہ لیا جائے گا۔
کابینہ اجلاس میں خصوصی پولیس کی مستقلی سے متعلق بل،دیوانی مقدمات سے متعلق قانون میں ترامیم اور نارکاٹکس قانون میں ترامیم اور اسٹینو گرافر ملازمین کی ترقیوں پر بھی بحث کی جائے گی جبکہ معدنیات سرمایہ کاری اتھارٹی اور چترال چیمبر آف کامرس کے قیام کی منظوری لی جائے گی۔
خیبر پختونخواکابینہ اجلاس میں فاٹا ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی مستقلی پر غور کیا جائےگا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔