چینی اور آٹے بحران کے ذمہ دار جہانگیر ترین اور خسرو بختیار قرار
فائل فوٹولاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے چینی اور آٹے بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو قرار دے دیا ۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان بھی آٹے اور چینی کے بحران پر چپ نہ رہیں، مریم اورنگزیب نے آٹے اور چینی کے بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو قرار دیتےہوئے کہا کہ چینی کی قیمت کنٹرول کرنے کی ذمہ داری جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو دینا بلی کو دودھ کی رکھوالی پر بٹھانا ہے۔
اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک میں چینی کی چھ ملین ٹن مجموعی پیداوار میں سے 40 فیصد جہانگیر ترین اور خسروبختیار کنٹرول کرتے ہیں، ان سے کون حساب لے گا؟ وزیر اعظم صاحب نے آٹا چینی بیچنے والوں کو ہی آٹا سستا کرنے کی ذمہ داری دے دی ہے اور پھر کہتے ہیں کہ کرپٹ نہیں ہیں۔
ترجمان ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ عمران نے جب سے اِن دونوں کو ذمہ داری سونپی ہے چینی کی قیمت 20 روپے تک بڑھ چکی ہے،چینی کی قیمت کنٹرول کرنے کی ذمہ داری جہانگیرترین اور خسرو بختیار کو سونپنا مفادات کے ٹکراو کی بدترین مثال ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)پر انڈے، چینی، مرغی کی قیمت کنٹرول کرنے کا الزام لگانے والے آج دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹ رہے ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔