پاکستان کسی بھی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا،فردوس عاشق اعوان
فائل فوٹواسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے پاکستان کسی بھی جنگ کا حصہ نہیں بنے گااور نہ ملک کے مفادکےلیےپاکستان کی سرزمین استعمال ہوگی۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاکہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی بلوچستان کی ترقی اولین ترجیح ہے ،وفاقی حکومت متاثرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی،افغان ٹرا نزٹ کا گوادر سے آغاز ہوچکاہے،مرکزی حکومت کے منصوبوں سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کامیاب نوجوان پروگرام جلد بلوچستان سے بھی شروع کریں گے ،بلوچستان حکومت کو وفاقی حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے،بھارت اپنے مذموم مقاصدکےلئے بلوچستان میں مداخلت کررہا ہے اوروہاں امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے،صوبے کی احساس محرومی کے خاتمے کے لیے ہرممکن اقدامات ہوں گے،صوبے کے امن وامان کی بحالی کے لیے سیکیورٹی فورسز اور صحافیوں کی بڑی قربانیاں دیں۔
معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ مکران کی شاہراہوں کے لیے 17 روپے کے منصوبوں پر کام جاری ہے ،گوادر ائیرپورٹ کےلیے 23 ارب روپے مختص کی گئی ہے،وزیراعظم، بلوچستان کی ترقی کو پاکستان کی ترقی کےلئے لازم و ملزوم قرار دی ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر بلوچستان کا دورہ کیا،وزیر اعظم کا وژن ہے کہ ہمیں بلوچستان کا ترقی دینا ہے،بلوچستان پاکستان کا اہم جز ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
معاون خصوصی کاکہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل کا حل مرکزی حکومت کی ترجیح ہے،ہم مسائل کے ساتھ بلوچستان کے وسائل کو بھی دنیا کے سامنے لانا چاہتے ہیں،انٹرنیشنل کمپنیاں بلوچستان میں سرمایہ کاری کریں تاکہ عام آدمی کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ صوبے کی ترقی کے لیے وفاق صوبائی حکومت اور اتحادی جماعتیں ایک پیچ پر ہیں،ہمیں کے ساتھ مل کر مسائل کے حل اور ترقی کے لیے جدوجہد کرنا ہوگی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔