پاکستان نے غزنوی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا
فائل فوٹوراولپنڈی:پاکستان نے زمین سے زمین تک ہدف کو نشانہ بنانے والے غزنوی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، میزائل 290 کلومیٹر تک ہر قسم کے وارہیڈ لےجانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق،پاکستان کی دفاعی قوت میں ایک اور اضافہ ہوگیا،زمین سے زمین تک ہدف کو نشانہ بنانے والے غزنوی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق غزنوی بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے کا مقصد دن اور رات کے وقت آپریشنل تیاریوں کو جانچنا تھا، غزنوی میزائل زمین سے زمین تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے، میزائل 290 کلومیٹر تک ہر قسم کے وارہیڈ لےجانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
غزنوی بیلسٹک میزائل تجربے کے وقت ڈی جی اسٹریٹجک لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی ، چیئرمین نیسکام اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
صدرمملکت عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان ، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف ندیم رضا اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے کامیاب میزائل تجربے پر مبارکباد دی۔
https://youtu.be/ujGSxH2s5eI

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔