پنجاب:آٹاچکی مالکان اور ضلعی انتظامیہ میں قیمت کے تنازعے پر ڈیڈلاک برقرار
فائل فوٹوپنجاب میں آٹا چکی مالکان اور ضلعی انتظامیہ کےدرمیان قیمت کے تنازعے پر تاحال ڈیڈلاک برقرار ہے،شہر بھر میں آج بھی بیشتر چکیاں بند ہیں۔
پنجاب میں آٹے کا بحران اور قیمت کا تنازعہ ختم نہ ہوسکا،چکی مالکان نے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے آج بھی بیشتر چکیوں کو بند کررکھا ہےجبکہ جو چکیاں کھلی ہیں وہاں آٹا 68روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہورہا ہے۔
چکی مالکان کہتے ہیں حکومت کی جانب سے من مانی قیمت پر آٹا فروخت کروانے کے لیے گرفتاریاں کی جارہی ہیں، حکومت سستی اور معیاری گندم فراہم کرے تو ہی 45روپے فی کلو آٹا فروخت کریں گے۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دو روز قبل چکی آٹے کی فی کلو قیمت 45روپے فی کلو مقرر کی گئی تھی جس پر تاحال عملدرآمد نہیں ہوسکا ہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔