پیراگون ہاؤسنگ کیس:خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
فائل فوٹولاہور:احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں گرفتار خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی اور خواجہ برادران کو 29جنوری کو دوبارہ طلب کرلیا۔
لاہور کی احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس پر سماعت کی،خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔
نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت میں قیصر امین بٹ کی بیماری کی تحریری رپورٹس جمع کرائی گئیں اور کہا گیا کہ قیصر امین بٹ شدید بیماری کے باعث پیش نہیں ہوسکتے۔
عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قیصر امین بٹ کو ہر صورت پیش کرنے کا حکم دیا۔
جج جواد الحسن نے کہا کہ اب تو حکومت بھی آپ کی ہے، پھر بھی گواہ پیش نہیں کرتے، جو گواہ موجود ہیں ان کا بیان قلمبند کیا جائے۔
عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29جنوری تک توسیع کرتے ہوئے انہیں اجلاس میں جانے کی اجازت دے دی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔