سکندر سلطان راجہ5  سال کے لیے چیف الیکشن کمشنر مقرر،نوٹیفکیشن جاری

اپ ڈیٹ 24 جنوری 2020 11:01am
فائل فوٹو

اسلام آباد:سکندر سلطان راجہ5  سال کے لیے چیف الیکشن کمشنر مقرر جبکہ نثاردرانی سندھ اورشاہ محمد جتوئی بلوچستان کے رکن ہوں گے،وزارت پارلیمانی امور نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

آئینی بحران حل اورالیکشن کمیشن مکمل فعال ہوا،سکندر سلطان راجہ کو  5سال کے لیے الیکشن کمیشن کا سربراہ مقرر کر دیا گیا  جبکہ  نثار درانی سندھ اور شاہ محمد جتوئی بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے رکن ہوں گے ۔

 صدرمملکت عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر اور دونوں ممبران کی تعیناتی کی منظوری دے دی ۔

 صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت پارلیمانی امور نے بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن جلد چیف الیکشن کمشنر کے حلف کےلئے سپریم کورٹ سے رابطہ کرے گااور چیف جسٹس آف پاکستان نئے چیف الیکشن کمشنر سے حلف لیں گے۔