شیخ رشید احمد کا آٹے اور چینی کے بحران پر قابو نہ پانے کا اعتراف

شائع 25 جنوری 2020 01:53pm
فائل فوٹو

 وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے آٹے اور چینی کے بحران پر قابو نہ پانے کا اعتراف کرلیا۔ کہتے ہیں بحران میں کسی نے مال نہیں بنایا بد انتظامی ہوسکتی ہے۔اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے لندن جا کر کون سی نئی تلواریں خرید لیں۔ نئے ہیٹ اور کوٹ ضرور خریدے۔کسی سے کوئی ڈیل نہیں کی۔

مغلپورہ ڈرائی پورٹ پرنئی فریٹ کنٹینر ٹرین کےافتتاح کےبعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ تسلیم کرتے ہیں کہ مہنگائی پر قابو نہیں پا سکے۔ اگر ملک میں مضبوط پرائس کنٹرول کمیٹی ہو تو دیکھیں گے قیمتیں کس طرح نیچے نہیں آتیں۔

شیخ رشید اپوزیشن کو ہدف تنقید بنانا نہ بھولےکہا کہ میرا دوست لندن میں انجوائے کر رہا ہے جلد آجائے گا۔مریم نواز سمیت کسی کے ساتھ ڈیل نہیں کی گئی، جو لندن گئے انہوں نے کیا بگاڑ لیا۔

شیخ رشید احمد نے ٹرانسپرنسی رپورٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ رپورٹ جھوٹ کی آماجگاہ ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یکم مارچ سے پہلے چشتیاں، کندیاں، شیخوپورہ اور جیابگا سمیت تمام ڈرائی پورٹس کو بحال کر دیں گے۔