انسداد دہشتگردی عدالت نے کالعدم تنظیم کےلئے چندہ وصولی کیس کا فیصلہ سنا دیا

شائع 25 جنوری 2020 02:18pm
فائل فوٹو

 ایف اے ٹی ایف کی جانب سے دہشتگردوں کی معالی معاونت روکنے کا معاملہ،عدالت نے کالعدم تنظیم کےلئے چندہ وصولی کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

انسدادہشتگردی عدالت میں دہشتگردوں کی مالی معاونت سے متعلق  مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت جاری ہے۔

جہاں عدالت نے ملزم شاہد محمود کا جیل میں گزارا ہوا وقت سزا قرار دے دیا۔

ملزم شاہد محمود کے خلاف کالعدم تنظیم کےلئے چندہ وصولی کا الزام تھا۔ملزم کے خلاف 2019 ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا۔

انسدادہشتگردی کی عدالت نمبر دو اور 16 میں دہشتگردوں کی مالی معاونت سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر سماعت جاری ہے۔