مستحق افراد کےلئے ایک اورمنصوبہ،احساس کفالت پروگرام کاآغاز31 جنوری کوہوگا

شائع 25 جنوری 2020 02:31pm

وزیراعظم عمران خان  مستحق افراد کےلئے ایک اورمنصوبے کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔احساس کفالت پروگرام کا 31 جنوری کو آغازکیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں پر5 لاکھ افراد رجسٹرڈ کیے جائیں گے۔مستحق افراد کو دو ہزارروپے ماہانہ ادا کیے جائیں گے۔

غربت کی لکیرسے نیچے زندگی گزارنے والوں کےلئے امدادی پیکج کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ کفالت پروگرام سے بیواء خواتین سمیت نادارافراد کی مالی امداد کی جائےگی۔

وفاقی وزیرموصلات مراد سعید کہتے ہیں وزیراعظم کا احساس پروگرام عوامی فلاح کا سب سے بڑا منصوبہ ہے کفالت پروگرام شفافیت پرمبنی ہوگاجس سے لاکھوں افراد فائدہ اٹھائیں گے۔

 ثانیہ نشترکا کہنا ہے پروگرام کے تحت انتہائی مستحق افراد کو2 ہزارروپے ماہانہ رقم دی جائے گی۔بینکوں کے ساتھ معاہدوں کوحتمی شکل دے دی گئی ہےافتتاح پر5 لاکھ افراد کورجسٹرڈ کیے جائیں گے۔

کفالت پروگرام سے5لاکھ افراد مستفید ہوں گےجبکہ مستحق افراد تک احساس کفالت کارڈ کی ترسیل پاکستان پوسٹ کے ذریعے ہوگی۔