'اظہاررائے کی آزادی کو روکنا ناممکن ہے'

اپ ڈیٹ 25 جنوری 2020 03:59pm

معاون خصوصی برائے احتساب  شہزاد اکبرنے کہا کہ اظہاررائے کی آزادی کو روکنا ناممکن ہے۔آئین ایک دستاویز ہےکوئی صحیفہ نہیں ہے۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹرقبلہ ایازکا کہنا ہے کہ فلموں کے بارے میں رائے دینا اسلامی نظریاتی کونسل کا کام نہیں ہے۔ حکومت نے فلم 'زندگی تماشا' کا معاملہ ہمارے پاس بھیجا ہے۔ ہم اس کا جائزہ لیں گے ۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ، آئین اورجمہوریت کے مستقبل کے حوالے سے مکالمے کے دوران معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبرکا کہنا تھا کہ جمہوری عمل کا تسلسل ضروری ہے۔18ویں ترمیم پرصرف مذاکرات کی بات کی جاتی ہے۔  ہم تو بل پاس نہیں کروا سکتے تو آئینی ترمیمی بل کیسے منظورکرائیں گے ۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایازکا کہنا تھا کہ فلموں کے بارے میں رائے دینا اسلامی نظریاتی کونسل کا کام نہیں ہے لیکن اگرسرکارہم سے کوئی بات پوچھے تو یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اس کا جواب دیا جائے ۔

 مکالمے میں مختلف مکتب رائے سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے بھی شرکت کی ۔