ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم نےفلورملزکوسپلائی گندم کاریکارڈ حاصل کرلیا
ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم نے محکمہ خوراک سے فلورملزکوسپلائی گندم کا ریکارڈ حاصل کرلیا۔راولپنڈی، اسلام آبادٹیکسلا،ترنول، واہ کینٹ اوراٹک کی فلورملزنےراتوں رات آٹےکےتھیلوں اوربوریوں سے بھرے ٹرک خیبر پختونخواہ اور بعد ازاں ایجنٹ کے ذریعے افغانستان سمگل کیے۔
مارکیٹ میں ایک ٹرک 30سے40 ہزار منافع ملتا ہے۔افغانستان جانے والا ٹرک 2 سے اڑھائی لاکھ منافع ملتاہے۔
ذرائع کاکہناہےکہ محکمہ خوراک اورمتعلقہ تھانوں کے اہلکاروں کے بھی مبینہ طورپرملوث ہونے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔