خیرپور میں پاک  بزنس ٹرین کی 2بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

اپ ڈیٹ 27 جنوری 2020 04:28am
فائل فوٹو

خیرپور میں لاہور سے کراچی جانے والی پاک  بزنس ٹرین کی 2بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،حادثےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سندھ کے شہر خیرپورکے قریب واری گوٹھ کے مقام پر پاک بزنس ایکسپریس کوحادثہ پیش آیا جہاں ٹرین کی 2بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

حادثے کی شکار ٹرین پنجاب  سے کراچی جارہی تھی،تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوےذرائع کے مطابق،حادثےکے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک سے آنے جانے والی ٹرینوں کی آمد ورفت معطل کردی گئی تھی، امدادی کام کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک بحال کردیا گیا۔

حادثے کے بعد مختلف ریلوے اسٹیشنز پر ٹرینوں کو روک دیا گیاگیاتھا،ملت اورسرسیدایکسپریس کو روہڑی اسٹیشن،شاہ حسین ایکسپریس کومنڈوڈیرواسٹیشن،سکھرایکسپریس کوٹنڈو مستی اسٹیشن،رحمان باباایکسپریس کومیرپورماتھیلواسٹیشن اور خیبرمیل کو خیرپورمیں روکا گیا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین حادثے کی وجوہات کی انکوائری کی جارہی ہے۔