خیبرپختونخوا کے 3وزراء عہدوں سے فارغ
فائل فوٹوپشاور:خیبرپختونخوا کے3وزراء کو عہدوں سے ہٹادیا گیا،3وزرا ءعاطف خان، شہرام ترکئی اور شکیل احمد کو وزارت سے ہٹا گیا۔
خیبرپختونخوا حکومت میں کھینچا تانی کا ڈراپ سین ہوگیا، آپس کی لڑائی رنگ لے آئی،3اہم صوبائی وزراء کو گھر بھیج دیا گیا،فارغ کیے جانے والے وزراء میں عاطف خان، شہرام ترکئی اور شکیل احمد شامل ہیں۔
سینئر وزیر عاطف خان کے پاس ثقافت اور اسپورٹس کا قلمدان تھا، شہرام ترکئی خیبر پختونخوا وزیر صحت تھے اور شکیل احمد کے پاس ریونیو اور ریاستی امورکا قلمدان تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں وزراء پر صوبے میں گروپنگ کا الزام عاید کیا گیا،جس کے بعد اہم اقدام اٹھایا گیا۔
گورنر خیبرپختوانخوا شاہ فرمان کی ہدایت پر چیف سیکریٹری نے تینوں وزراء کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
دوسری جانب وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ تینوں وزراء گروپنگ میں ملوث تھےاور رکاوٹیں ڈال رہے تھے،جس کی وجہ سے حکومت کا کام متاثر ہورہا تھا۔
اس فیصلے سے واضح پیغام دیا کہ وزیراعظم کسی قسم کے گروپ کے حامی نہیں ہیں، فیصلہ حکومت کے لیے بہتر ہوگا،تینوں وزراء کو کئی بار سمجھایا گیا اور بات وزیراعظم عمران خان تک گئی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔