پاکستان نے مہاجرین کو اسلامی اقدار کے مطابق پناہ دی،وزیرخارجہ

اپ ڈیٹ 17 فروری 2020 10:43am
فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مہاجرین کو اسلامی اقدار کے مطابق پناہ دی،مسئلہ افغان کا مذاکرات کے ذریعے حل چاہتے ہیں، کوئی ملک اس مسئلے سے تنہا نہیں لڑ سکتا، پاکستان افغانستان میں امن کےلیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے افغان مہاجرین کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان 50لاکھ افغان مہاجرین کوپناہ دے چکا ہے،پاکستان میں اب بھی 30لاکھ رجسٹرڈافغان مہاجرین ہیں،پاکستان میں 10لاکھ سے زائدغیررجسٹردافغان مہاجرین موجودہیں،ہرافغان مہاجر اپنےملک میں امن کا خواہش مند ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ یواین مہاجرین کی باعزت آبادکاری میں اپنا کردار ادا کرے،کوئی بھی ملک آبادکاری کا کام تنہانہیں کرسکتا،پاکستان مہاجرین کوپناہ دینے والا دنیا کادوسرا بڑا ملک ہے،پاکستان نےمہاجرین کو اسلامی اقدارکے مطابق پناہ دی،ہرمہاجر کی اس کانفرنس سے امیدیں وابستہ ہیں۔

شاہ محمودقریشی کامزید کہنا تھا کہ پاکستان مہاجرین کو تعلیم سمیت دیگرسہولتیں فراہم کررہا ہے،مہاجرین کو پیشہ ورانہ تربیت بھی فراہم کی جاتی ہے،تربیت کامقصدافغان مہاجرین کو ہنر مند بنانا ہے،مہاجرین کوسہولتیں دیں تاکہ افغان اپنےملک جاکر وطن کی ترقی میں کردار ادا کرسکیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ افغانستان میں امن نہایت ضروری ہے،پاکستان بھی افغانستان میں امن کابڑاخواہش مند ہے،پاکستان افغانستان میں امن کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا،پاکستان اورافغانستان کا رشتہ مشترکہ ثقافت ،مذہب اوراقدارپرقائم ہے،پاکستان افغان مسئلہ کا حل پرامن مذاکرات کےذریعےچاہتاہے،کوئی بھی ملک اس مسئلےسےتنہانہیں لڑ سکتا۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی مدد کے لیے دنیا کو آگےآنا ہوگا،افغان مہاجرین کے لیے مختلف پروگرامز کا اجراء کیا جائے  ،افغانستان میں امن واستحکام ناگزیر ہے،دیقن دلاتاہوں پاکستان افغان مہاجرین کی مدد جاری رکھےگا۔