اسمگلنگ اورذخیرہ اندوزی کی روک تھام پرخصوصی توجہ دی جائے،وزیراعظم
فائل فوٹواسلام آباد:وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ صوبائی حکومتیں گندم کی قیمتوں میں کمی کی تجاویز پرغورکریں تاکہ باقاعدہ اعلان کیا جا سکے ،اسمگلنگ اورذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی اور روک تھام پرخصوصی توجہ دی جائے۔
وزیرِاعظم عمران خان کی زیرصدارت بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا ، جس میں گندم، چینی، اور دالوں سمیت بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام اور ممکنہ حد تک کمی لانے سے متعلق غور کیا گیا ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبہ پنجاب اور خیرپختونخوا فوری طور پر گندم کی قیمتوں میں کمی لانے کی تجاویزکا جائزہ لیں۔
گندم کی طلب و رسد کو پورا کرنے کے لیے گندم کی خرید کے اہداف کو دوگنا کیا جائے گا ، شوگر ایڈوائزری بورڈ تھرڈ پارٹی ایویلیوئیشن کے ذریعے چینی کی قیمت کا تعین کرے گا ،گندم ، پیاز اور دیگر اشیا کی اسمگلنگ کی روک تھام کویقینی بنایا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ عوام کو بنیادی اشیائے ضروریہ میں ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے ،گندم چینی و دیگراشیا ضروریہ کے سٹاک کا حقیقی ڈیٹا اور طلب ورسد کے حوالے سے درست تخمینوں پرخصوصی توجہ دی جائے تاکہ بنیادی اشیا ءکی فراہمی کویقینی بنانے کے لیے پیشگی انتظامات کیے جا سکیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔