'پاکستان معاشی بحران سے نکل رہا ہے'

شائع 17 فروری 2020 03:17pm

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کہتے ہیں پاکستان معاشی بحران سے نکل رہا ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ نے کہا کہ دنیا میں ٹیکنالوجی کا انقلاب آرہا ہے۔ہمیں اس کےلئے تیار ہونا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان شروع سے اپنی ایکسپورٹ بڑھانے میں ناکام رہا۔ہمیں دیکھنا ہوگا تبدیلی سے کیسے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔دیکھنا ہوگا کہ 40 فیصد تعلیم یافتہ خواتین ملازمتوں کی طرف کیوں نہیں آتیں۔

مشیرخزانہ نےکہاکہ ملک کی معیشت بحران سےنکل رہی ہے۔برآمدات میں اضافہ موجودہ حکومت کی ترجیحات میں ہے۔ہمیں برآمدات بڑھانےکےلئے کام کرنا ہوگا۔ہم نے ایکسپورٹ پرصفرٹیکس رکھاہے۔ ایکسپورٹ سیکٹرکو سستی بجلی اور گیس فراہم کی جارہی ہے۔ہمیں معیاراورقومی مفاد پرتوجہ مرکوزکرکے کام کرنا ہوگا۔