چین میں کورونا وائرس میں مبتلا 4پاکستانی طلبہ صحتیاب

اپ ڈیٹ 18 فروری 2020 07:49am
فائل فوٹو

چین میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے 4 پاکستانی طلبہ صحتیاب ہو گئے،بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کی خصوصی ٹاسک فورس طلبہ کی صورتحال معلوم کرنے کےلیے ووہان پہنچ گی۔

بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کی2رکنی خصوصی ٹاسک فورس پاکستان کی خصوصی درخواست پر ووہان پہنچی ،ٹاسک فورس کے ممبران نے ووہان میں 4 یونیورسٹیز کا دورہ کر کے طلبہ سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

  پاکستانی سفارتخانہ کے مطابق یونیورسٹی کے تمام طلبہ صحت مند اور محفوظ ہیں،سفارتخانے نے ووہان میں پاکستانی طالب علموں سے  ڈاکٹر ظفر مرزا اور زلفی بخاری سے بات چیت کے لیے ویڈیو کانفرنس کا اہتمام بھی کیا۔

 پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ چینی حکومت نے پاکستانی طلبا کو خوراک اور پانی سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے اقدامات اٹھائےجبکہ  پاکستانی طلباء کی فلاح و بہبود اور حفاظت کی ہر ممکن کوشش کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔