وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں فوری طور پر کریک ڈاؤن کاحکم
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹووزیراعظم نےاسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں فوری طور پر کریک ڈاؤن کا حکم دےدیا۔ وزارت داخلہ سے 48 گھنٹوں میں اقدامات اورجامع لائحہ عمل پر مبنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
وزیرِا عظم کی زیرصدارت کھانے پینے کی چیزوں اور دیگر اشیاء کی اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔
اجلاس میں اسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا گیا۔
وزیراعظم کی ہدایت پرقانونی حد سے زائد غذائی اجناس ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن شروع، 10 دن کے اندرغیرقانونی اسٹاک مارکیٹ میں لانے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ کھانے پینے کی اجناس غیر قانونی طور پر ذخیرہ نہیں ہونی چاہیئے۔ مارچ کے پہلے ہفتے تک اسٹاک قانون کی حد میں نہ کیا گیا تو کاروائی کی جائے گی۔ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی نہ کرنے والے افسران خود کاروائی کا سامنا کریں گے۔
وزیراعظم نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 15 سے 20 فیصد تک کمی کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو حکم دیا کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں کیے جانے والے اقدامات اور جامع لائحہ عمل پر مبنی رپورٹ پیش کرے۔
وزیراعظم نے آئی بی، آئی ایس آئی اورایف آئی اے کو اسمگلنگ کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کی مانیٹرنگ رپورٹ باقاعدگی سے وزیراعظم کو پیش کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ فوڈ آئٹمزکی اسمگلنگ سے قیمتوں میں اضافہ اورعام آدمی تکالیف کا شکار ہوتا ہے جو کسی صورت قبول نہیں، ایرانی تیل کے حوالے سے جامع پالیسی تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔