وزیر اعظم کی سوشل میڈیا رولزپرعملدرآمد سے قبل اسٹیک ہولڈرز کواعتماد میں لینے کی ہدایت
فائل فوٹووزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں بنائے گئے سوشل میڈیا رولزپرعملدرآمد سے قبل اسٹیک ہولڈرز کواعتماد میں لینے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سوشل میڈیا کے مجوزہ قوانین پرنظرثانی کے حوالے سے اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔جس میں وزارت اطلاعات ، داخلہ ، قانون ، آئی ٹی اور پی ٹی اے حکام شریک ہوئے ۔
اجلاس کے دوران حال ہی میں بنائے گئے سوشل میڈیا رولز پر ردعمل اور آزادی اظہار پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم نے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قانون لانے کا بنیادی مقصد صرف اور صرف شہریوں کا تحفظ ہے۔قانون بچوں اور اقلیتوں مذہبی معاملات سمیت قومی سلامتی کے تحفظ کے پیش نظر بنایا جا رہا ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ اسٹیک ہولڈرزکی دی گئی تجاویز کو مجوزہ قانون میں شامل کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ قانون کا مقصد مثبت اظہار رائے یا سیاسی اختلاف کو دبانا نہیں ہے۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔