اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل پاکستان کا تاریخی دورہ مکمل کرکے واپس روانہ
فائل فوٹولاہور:اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان کاتاریخی دورہ مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئے۔
یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان کا 4روزہ تاریخی دورہ مکمل کرکے لاہورکے علامہ اقبال ایئرپورٹ سےروانہ ہوئے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل مندوب منیراکرم نےانتونیو گوتریس کورخصت کیا اوریو این سیکریٹری جنرل کودورہ پاکستان کایادگاری تصویری البم پیش کیا گیا۔
انتونیو گوتریس نے اپنے دورے کے دوران اسلام آباد اور لاہور میں کئی تقاریب میں شرکت کی۔
یو این سیکریٹری جنرل نے جہاں افغان مہاجرین سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب اور اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں، وہیں لاہور کے شاہی قلعے کی سیر کے علاوہ کرتار پور کوریڈور کا بھی دورہ کیا۔
یو این سیکریٹری جنرل نےخطےمیں امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کوسراہااوردہشت گردی کوشکست دینےپرپاکستان کی تعریف کی۔
پاکستان سے روانگی سے قبل اپنے ٹوئٹر پیغام میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اپنادورہ پاکستان مکمل کرکے واپس جارہا ہوں،لاہورکی ثقافت اورتاریخ سے بہت لطف اندوز ہوا،تاریخی بادشاہی مسجد بھی دیکھی ،اپنے شانداردورےپرپاکستانی عوام کا مشکور ہوں۔
I concluded my visit to Pakistan after enjoying the rich history and vibrant culture of Lahore - from the Lahore Fort, a @UNESCO World Heritage Site, to the majestic Badshahi mosque.
Thank you to the people of Pakistan for a wonderful visit! pic.twitter.com/XSPDhKb77U
— António Guterres (@antonioguterres) February 19, 2020
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے پاکستانی نوجوانوں کوپیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی 30سال سےکم عمرہے، خود کو مصروف رکھیں، سوچ بڑی رکھیں اور بہتر دنیا کی تعمیرکے لیے کوششیں کرتےرہیں۔
More than 60% of Pakistan’s population is under 30 years of age.
My message to Pakistan’s youth during our #UN75 dialogue:
Stay engaged.
Keep thinking big.
Keep up the pressure to build a better world.https://t.co/157YuPwoD0 pic.twitter.com/73pCJsbeBj— António Guterres (@antonioguterres) February 18, 2020
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔