وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

اپ ڈیٹ 19 فروری 2020 10:45am
فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا،ملکی سیاسی، معاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منگل کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس  میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر بات چیت ہوگی،وفاقی کابینہ 16نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔

مشیر خزانہ دالوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی سے متعلق بریفنگ دیں گے جبکہ گیس اور بجلی کے بلوں کا معاملہ بھی زیربحث آئے گا، پاکستان نیشنل ایجوکیشن پلان 2020 پیش ہوگا۔

 بھارت سے ایک دفعہ کےلیے کیڑے مار ادویات کی درآمد  ، بچوں کے حقوق سے متعلق قومی کمیشن کے قیام، سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن کے کمشنر اور پاکستان نرسنگ کونسل کے ممبران کی تعیناتی کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔

 اجلاس میں احساس پروگرام میں پارلیمنٹرینز کی شمولیت کی تجویز پیش کی جائے گی، پاکستان اسٹیل ملز سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 مالی سال 2019-20  کے بجٹ کی 6ماہ کی نظرثانی رپورٹ بھی کابینہ میں پیش ہوگی، ترکی کے ساتھ معاہدوں پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔