'ملک بھر میں جاری پولیو ویکسین میں کوئی غیر شرعی چیز نہیں ہے'

شائع 19 فروری 2020 01:43pm

پاکستان علما کونسل کے سربراہ طاہرمحمود اشرفی کا کہنا ہے ملک بھر میں جاری پولیو ویکسین میں کوئی غیر شرعی چیز نہیں ہے۔وزیراعظم عمران خان ہیلتھ کی موجودہ ٹیم کو تبدیل کریں ان کی نا اہلی کی وجہ پولیو پر قابو نہیں پایا جا سکتا ۔

پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جاری پولیو ویکسین میں کوئی غیر شرعی چیز نہیں ہے۔علماء عوام کو بتائیں 21فروری کو بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں۔

ان کا کہنا تھا وزیراعظم صحت کی موجودہ ٹیم کو تبدیل کریں ان کی نا اہلی کی وجہ پولیو پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا پاکستان کا انتہا پسندی کے خلاف اہم کردارہے۔مسئلہ کشمیرپرپاکستان کودنیا بھر پذیرائی مل رہی ہے۔ ہندوستان کشمیرسے کرفیونہیں اٹھاتا تومسلمان ممالک تعلقات ختم کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کسی دوست ممالک کے سربراہ آنے سے عرب ممالک سے تعلقات خراب نہیں ہوں گے۔ سعودی عرب میں کسی پاکستانی کوتنگ نہیں کیا جا رہا۔