سابق اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ سے غیرمشروط معافی مانگ لی

شائع 21 فروری 2020 10:50am
فائل فوٹو

اسلام آباد:سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور نے سپریم کورٹ سے غیرمشروط معافی مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق،سابق اٹارنی جنرل نے عدالت عظمیٰ سے غیرمشروط معافی مانگ لی،  انور منصور نے کہا کہ  18 فروری کو دیا گیا بیان واپس لیتا ہوں ۔

سابق اٹارنی جنرل انور منصور نے تحریری معافی نامہ سپریم کورٹ میں جمع کروادیا ۔

 انور منصور نے کہاکہ عدلیہ کا بہت احترام کرتا ہوں ،عدلیہ کی عزت اور وقار  سے متعلق منفی بیان کا سوچ بھی نہیں سکتا ۔