Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

پاکستان کی گوشت کی صنعت تقریباً 4.9 ملین ٹن پر محیط ہے

پاکستان کی گوشت کی صنعت نے 2019 میں 4اعشاریہ 5 ملین ٹن کی مارکیٹ حاصل کی تھی
شائع 21 فروری 2022 06:54pm
File Photo
File Photo

گوشت جانوروں کا ماس ہے جو بطور خوراک انسان استعمال کرتے ہیں جبکہ انسان قدیمی ادوار سے گوشت کے لئے جانوروں کا شکار کرتا ہے۔

جس کے نتیجے میں یہ ہنر آج کی جدید دورمیں ایک بہت بڑی صنعت و تجارت کے طور پر عالمی سطح پر موجود ہے۔

پاکستان میں گوشت کی صنعت معیشت کا ایک متحرک شعبہ ہے جس نے1900 کی دہائی سے لے کر آج تک مستحکم طریقے سے ترقی کی ہے۔

جب حکومت نے ملک بڑھتی ہوئی مقامی اور عالمی طلب کو پورا کرنے کے لیے خطے میں مویشیوں کی پیداوار اور پروسیسنگ کی سہولیات کو بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی۔

تاریخ کے اعتبار سے پاکستان کی گوشت کی صنعت نے 2019 میں 4اعشاریہ 5 ملین ٹن کی مارکیٹ حاصل کی تھی۔

مزید براں 1970 کی دہائی سے لے کر آج تک 4.86 فیصد کی اوسط نمو کو دیکھنے میں آئی ہے۔

دعویٰ کیا جاسکتا ہے کہ پاکستان کی موجودہ گوشت کی صنعت تقریباً 4.9 ملین ٹن پر محیط ہے۔

پاکستان