Aaj.tv Logo

اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابرکردی: وزیرداخلہ

07 جولائ 2022

Islamabad Police ki salaries Punjab police kay barabar kardi hain: Rana Sanaullah | Aaj News

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کردی۔

اسلام آباد میں گرین لائن اور بلیو لائن میٹربس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کردی گئیں ہیں، ایک ماہ بعد اسلام آباد پولیس کیلئے اسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم کی جانب سے گرین لائن اور بلیولائن بس سروس منصوبے کا افتتاح کیا گیا ہے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عام آدمی کیلیے سفری سہولت فراہم کی جارہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عام شہری بس سروس سے فائدہ اٹھاسکیں گے جبکہ عام آدمی کی زندگی میں بہتری لاناوزیراعظم کی ترجیح رہاہے۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ عام آدمی پیٹرول کی قیمت بڑھنے سےمتاثرہے، مہنگائی کے دور میں بس سروس عام آدمی کیلئے نعمت سے کم نہیں ہے، ماضی کےحکمران گھر سے دفتر آتے جاتے پریس کانفرنس کرتے تھے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں گرین لائن اور بلیولائن بس سروس ایک ماہ تک فری چلانے کا اعلان کیا ہے۔