Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

ٹریفک قوانین کے نفاذ کے لیے دہلی پولیس کا کرینہ کپور کے ‘پوُ’ کے کردار کا استعمال

یہ پہلی بار نہیں ہوا ہے کہ دہلی پولیس نے کوئی پیغام پہنچانے کے لیے میمز کا استعمال کیا ہو
شائع 16 جولائ 2022 07:35pm
دہلی پولیس نے لکھا ہے کہ ‘یہ کون ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والا ہے؟ پوُ کو توجہ پسند ہے اور ٹریفک لائیٹس کو بھی’۔ تصویر: سکرین گریب
دہلی پولیس نے لکھا ہے کہ ‘یہ کون ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والا ہے؟ پوُ کو توجہ پسند ہے اور ٹریفک لائیٹس کو بھی’۔ تصویر: سکرین گریب

بالی ووڈ کی فلم ‘کبھی خوشی کبھی غم’ کے کچھ کردار اور ڈائیلاگ کافی مقبول ہوئے تھے اور آج دن تک مداحوں کو یاد ہیں۔ اس بات کا تخلیقی اور مزاحیہ انداز میں استعمال کرتے ہوئے انڈیا میں دہلی پولیس نے ٹریفک قوانین پر زور دیا ہے۔

فلم میں کرینہ کپور کے کردار کا نام ‘پوجا’ یا ‘پوُ’ تھا اور ان کا ایک ڈائیلاگ بہت مقبول ہوا تھا: ‘کون ہے وہ جس نے دوبارہ مُڑ کے مجھے نہیں دیکھا’۔

دہلی پولیس نے اپنے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک گاڑی کو سگنل کی بتی لال ہونے کے باوجود گزرتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔ اس پر ویڈیو میں سگنل کی لال بتی پر ‘پوُ’ کا چہرہ ہے، جو مذکورہ ڈائیلاگ کہہ رہی ہے۔

اس ویڈیو کے ساتھ ہی دہلی پولیس نے لکھا ہے کہ ‘یہ کون ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والا ہے؟ پوُ کو توجہ پسند ہے اور ٹریفک لائیٹس کو بھی’۔

تاہم یہ پہلی بار نہیں ہوا ہے کہ دہلی پولیس نے کوئی پیغام پہنچانے کے لیے میمز کا استعمال کیا ہو۔

حال ہی میں جب ناسا (نیشنل ایئروناٹکس اینڈ سپیس ایڈمنسٹریشن) نے کائنات کی اب تک کی صاف ترین تصویر رلیز کی تو دہلی پولیس نے اس کو بھی ٹریفک قوانین نافذ کرنے کے لیے استعمال کیا۔

پولیس نے ایک ٹویٹ میں ناسا کی رلیز کی گئی کائنات کی تصویر کے ساتھ ایک شخص کی سیٹ بیلٹ لگاتے ہوئے تصویر لگائی اور لکھا کہ “یہ ایک ذمہ دار شہری کی صاف ترین تصویر ہے”۔

اس کولاج کے ساتھ کیپشن تھا کہ ّتارے اور چالان دیکھنے سے بچنے کے لیے سیٹ بیلٹ لگا کر گاڑی چلائیں۔

india

New Delhi

police

Bollywood

Kareena Kapoor

Traffic management

Kabhi Khushi Kabhi Gham

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div