شیخ رشید آڈیو لیک معاملے کے کردار جلیل شرقپوری کا ردعمل سامنے آگیا

جلیل شرقپوری نے آڈیو لیک ہونے کے بعد شیخ رشید پر ہی الزامات کی بوچھاڑ کردی۔
اپ ڈیٹ 17 جولائ 2022 04:58pm
قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں کہ شیخ رشید دو نمبر آدمی ہے، جلیل شرقپوری (تصویر: اسکرین گریب/ آج نیوز لائیو)
قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں کہ شیخ رشید دو نمبر آدمی ہے، جلیل شرقپوری (تصویر: اسکرین گریب/ آج نیوز لائیو)

آڈیو لیک معاملے پر جلیل شرقپوری کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

جلیل شرقپوری نے آڈیو لیک ہونے کے بعد شیخ رشید پر ہی الزامات کی بوچھاڑ کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ شیخ رشید کی ہی آواز ہے تو یہ ایک منصوبہ کے تحت ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح خان صاحب کو بہت پہلے بتایا تھا علیم خان دو نمبر آدمی ہے، اسی طرح قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں کہ شیخ رشید دو نمبر آدمی اور عمران خان کا دشمن ہے۔

جلیل شرقپوری نے مزید کہا کہ کچھ دوستوں کا فون آیا کہ شیخ رشید نے پیمنٹ کی بات کی، یہ سب کچھ کسی کے کہنے پر کیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ شیخ رشید کا نہ مجھ سے تعلق ہے اور نہ کوئی جان پہچان ہے۔