Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

ممنوعہ فنڈنگ کیس: ‘کھودا پہاڑ نکلا چوہا’

آٹھ سال سے عمران خان کے خلاف جو ہجوم اکھٹا کیا گیا تھا وہ مر گیا۔
اپ ڈیٹ 02 اگست 2022 07:55pm
آرٹ ورک: سفیر الہٰی قریشی
آرٹ ورک: سفیر الہٰی قریشی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کاکہنا ہے کہ آج ثابت ہو گیا کہ ممنوعہ فنڈنگ نہیں ہوئی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنائے جانے پر سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے رد عمل دیتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کھودا پہاڑ نکلا چوہا۔

شیخ رشید نے کہا کہ 8 سال تک قوم کا وقت ضائع کیا گیا، آج ثابت ہو گیا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ نہیں ہوئی،8 سال سے عمران خان کے خلاف جو ہجوم اکھٹا کیا گیا تھا،وہ مر گیا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے خلاف میڈیا وار از خود ختم ہوگئی ہے، یہ اے این پی والا وقت نہیں کہ پارٹی کو بین کیا جا سکے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان ایک مضبوط اور مقبول لیڈر ہیں، 14 سیاسی جماعتوں کی ساکھ راکھ بن گئی ہے،یہ عمران خان کو عوام میں شکست نہیں دے سکے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ عدالتیں پہلے ہی دن اس فیصلے کو اڑا دیں گی، ہمیں فوری طور پر انتخابات کی طرف چلے جانا چاہیئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div