Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

‘واحد سیاست دان جو ایک ہی فیصلے میں جھوٹا، کرپٹ، منی لانڈرر ثابت ہوا’

اس کا اپنا ہی بنایا ہوا جھوٹا، ایمانداری اور حب الوطنی کا بت آج اوندھے منہ گر گیا، مریم نواز
شائع 02 اگست 2022 01:27pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ فتنہ خان پاکستان کا پہلا اور واحد سیاست دان ہے جو ایک ہی فیصلے میں ناقابلِ تردید ثبوتوں کے ساتھ بیک وقت جھوٹا، کرپٹ، منی لانڈرر اور بیرونی قوتوں کے ایماء پر کام کرنے والا ثابت ہوا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس کا اپنا ہی بنایا ہوا جھوٹا، ایمانداری اور حب الوطنی کا بت آج اوندھے منہ گر گیا۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ، “بے شک اللّہ حق ہے! قوم کو غلامی سے نجات کا بھاشن دینے والا خود بیرونی طاقتوں کا غلام ثابت ہوا۔ عمران خان ان سے پیسہ لیتا رہا اور اس پیسے کو ملک میں فتنہ فساد اور بربادی کے لیے خرچ کرتا رہا۔”

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس فارن ایجنٹ کو پاکستان کی ترقی کو روکنے، سی پی ای سی کے خاتمے کے لیے لانچ کیا گیا تھا، سرشرم سے جھک گیا۔