Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

کل الیکشن کمیشن نے تاریخ ساز فیصلہ سنایا، عطا تارڑ

عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان منافقت کی سیاست کےچیمپئن ہیں کیونکہ ان کی ذات تنازعات کا مجموعہ ہے۔
شائع 03 اگست 2022 02:15pm
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب

مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کل الیکشن کمیشن نےتاریخ ساز فیصلہ سنایا۔۔عمران خان ہربات جھوٹ اورہروعدہ جھوٹاکرتے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان منافقت کی سیاست کےچیمپئن ہیں کیونکہ ان کی ذات تنازعات کا مجموعہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فوادچوہدری نےکہا کہ فیصلہ عجلت میں سنایاگیا۔۔ الیکشن کمیشن نےفیصلہ عجلت میں نہیں8سال میں سنایاہے، نوازشریف کےکیس کافیصلہ عجلت میں سنایاگیاتھا، نوازشریف کےکیس کی سماعت روزانہ کی بنیادپرہوئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کوچوری اورممنوعہ فنڈنگ کاعلم تھا، غیرملکیوں کاپی ٹی آئی کوفنڈنگ کامقصدکیاتھا؟۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا اوورسیزپاکستانیوں نےبنی گالا کیلئے فنڈزبھیجےتھے، پی ٹی آئی نے8سال تک کیس کو لٹکائے رکھا، فیصلہ آتے ہی معیشت پر بہتر اثر ہوا، ڈالر 8روپے سستا ہوگیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div