Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی نے 8 سال تک الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالا: شیری رحمان

شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کوجھوٹا بیان حلفی دیا۔
شائع 04 اگست 2022 02:39pm
اسلام آباد: وفاقی وزیر شیری رحمان پریس کانفرنس کر رہی ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز
اسلام آباد: وفاقی وزیر شیری رحمان پریس کانفرنس کر رہی ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز

وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے 8 سال تک الیکشن کمیشن پردباؤ ڈالا۔۔ 8 سال سے پی ٹی آئی کی سہولت کاری کی جارہی تھی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان نےالیکشن کمیشن کوجھوٹا بیان حلفی دیا، پی ٹی آئی کا کام صرف انتشار پھیلانا ہے، ان کےخلاف فوجداری مقدمات کھل سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹا بیانیہ کسی احتجاج سے نہیں چھپ سکتا، پی ٹی آئی نے بیان حلفی جھوٹا دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے ایک طرف کہتے ہیں کہ ہمیں کوئی پریشانی نہیں اور دوسری طرف احتجاج کی کال دی جا رہی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div