بھارت کشمیر کو آزاد ہونے سے نہیں روک سکتا: وزیراعلیٰ پنجاب

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ مسلمانوں کی تنظیمیں نہ ہونے اور او آئی سی کے فعال نہ ہونے سے امت مسلمہ نے ہمیشہ نقصان اٹھایا۔
شائع 05 اگست 2022 03:01pm
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی: فوٹو (فائل)
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی: فوٹو (فائل)

وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ بھارت جتنی مرضی سازشیں رچالے، کشمیر کو آزاد ہونے سے نہیں روک سکتا۔

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ مسلمانوں کی تنظیمیں نہ ہونے اور او آئی سی کے فعال نہ ہونے سے امت مسلمہ نے ہمیشہ نقصان اٹھایا۔ کشمیر آزاد ہوگا تو ہی پاکستان مکمل ہوگا۔

وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان کے ساتھ ہی بھارتی سازشوں کا آغاز ہو گیا تھا۔ جس طرح عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا اور کوئی نہ کرسکا۔

حریت رہنما یاسین ملک کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ان کی کشمیر کیلئے بڑی قربانیاں ہیں، جیل میں یاسین ملک پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں لیکن وہ ابھی تک چٹان کی طرح قائم ہیں۔