بلوچستان: بارشوں کے دوران جاں بحق افراد کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم
بلوچستان میں مون سون کی حالیہ بارشوں کے دوران جان بحق ہونے والے ایک 170 افراد کے لواحقین میں سے 90 کو دس دس لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کردیے گئے۔
شدید بارشوں سے تباہ ہونے والی 670 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کا کام اب تک شروع نہیں ہوسکا۔
بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 75 افراد زخمی ہوئے تھے جس میں 48 مرد 11 خواتین اور 16 بچے شامل ہیں۔
مجموعی طور پر صوبے بھر میں 15 ہزار 337 مکانات منہدم ہوئے ، بارشوں میں 670 کلو میٹر مشتمل مختلف 6 شاہراوں اور سولہ پلوں کی تعمیر کا کام موسم بہتر ہونے کے بعد شروع کیا جائے گا، بارشوں سے 23 ہزار 13 مال مویشی مارے گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبےکے بیشتراضلاع میں موسم گرم مرطوب رہے گا تاہم خضدار، ژوب، بولان، کوہلو، قلات، لسبیلہ، آوران، زیارت بارکھان اورمحلقہ علاقوں میں تیزہواوں کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔
اس سے قبل، پاکستان ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق مجموعی طور پر صوبے بھر میں 15 ہزار 337 مکانات کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ بارشوں سے 23 ہزار 13 مال مویشی مارے گئے ہیں۔
پی ڈیم ایم اے کا کہنا تھا کہ سیلابی ریلوں کی وجہ سے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہونے سے 2 لاکھ ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔